Home کھیل چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے جیت لیا

چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے جیت لیا

Share
Share

بیجنگ:پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی لیوڈمیلا سمسونوا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

22 سالہ فاتح پولش کھلاڑی نے فائنل میں 69 منٹس میں حریف روسی کھلاڑی لیوڈمیلا سمسونوا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

آئیگا سویٹیک نے حریف روسی کھلاڑی لیوڈمیلا سمسونوا کو شکست دے کر سال کا پانچواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے ۔

اس فتح کے ساتھ ہی آئیگا سویٹیک کے کیریئر کے مجموعی ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...