Home تازہ ترین پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیارہیں،چین

پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیارہیں،چین

Share
Share

بیجنگ:چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیارہے۔چین فعال طور پر امن کی حمایت کرتا ہے اور بات چیت کو فروغ دیتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھتا ہے۔

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ( سی جی ٹی این) کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نےمعمول کی پریس کانفرنس میں پاک بھارت تنازع کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان روایتی دوست اور ہمسائے ہیں اور دفاعی اور سکیورٹی تعاون دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تعاون کا حصہ ہے جس کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔

انہو ں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے پڑوسی ہیں جنہیں دور نہیں کیا جا سکتا اور دونوں ممالک چین کے بھی اہم پڑوسی ہیں۔ چین کچھ عرصے سے بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔چین فعال طور پر امن کی حمایت کرتا ہے اور بات چیت کو فروغ دیتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو درست طریقے سے دور کرنے اور بنیادی حل تلاش کرنےکا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

چینی ترجمان نے مزید کہا کہ چین بھارت تعلقات بہتری اور ترقی کے اہم مرحلے میں ہیں۔ ہم چین بھارت تعلقات کو صحت مند اور مستحکم راہ پر آگے بڑھانے کے لئے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ ہم پاک بھارت تعلقات میں بات چیت اور مشاورت سے اختلافات کو دور کرنے اور ان کا حل تلاش کرنے کے حامی ہیں ۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...