Home sticky post 2 وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے چین کے بنیادی مفادات پر مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان “ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری” کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور کابینہ کے سینئر اراکین بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے چینی قیادت، حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی ترقی کے لیے مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے چین کے بنیادی مفادات پر مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان “ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری” کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بیجنگ میں ان سے ہونے والی ملاقات نہایت خوشگوار اور نتیجہ خیز رہی۔ انہوں نے اپنے آئندہ دورہ تیانجن اور بیجنگ کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم (SCO-CHS) کے اجلاس اور دوسری عالمی جنگ میں چینی عوام کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھرپور تیاریوں کا ذکر کیا اور چینی صدر، وزیراعظم لی چیانگ و دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کی توقع ظاہر کی۔

وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، آئی سی ٹی، صنعتی ترقی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور سی پیک کے دوسرے مرحلے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی اور علاقائی روابط کے لیے کلیدی قرار دیا۔

چینی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کے خیالات کو سراہتے ہوئے پاکستان کو چین کا آہنی دوست اور ہر موسم کا شراکت دار قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری کے دفاع میں اس کے پختہ عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین، پاکستان کے ساتھ مل کر خطے میں امن، ترقی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...