Home Uncategorized چینی صدر کی آصف زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

چینی صدر کی آصف زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

Share
Share

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں چینی صدر شی جن پنگ نے صدر پاکستان آصف زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین آہنی دوستی تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دونوں ملک اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں، دونوں ملکوں نے سی پیک کی تعمیرمیں نتیجہ خیز نتائج حاصل کئے ہیں۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین نے قریبی اعلیٰ سطحی تبادلے کو برقرار رکھا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...