Home سیاست چینی وزیراعظم پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،ائر پورٹ پر پرتپاک استقبال

چینی وزیراعظم پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،ائر پورٹ پر پرتپاک استقبال

Share
Share

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ 11 سال بعد 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔چینی وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نے چین کے وزیراعظم کو پھول پیش کئے۔

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے، اس حوالے سے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر چینی وزیراعظم کا استقبال کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے، معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

چینی وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نے چین کے وزیراعظم کو پھول پیش کئے۔

اس موقع پر پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، معیشت، تجارت، سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہو گی۔

چینی وزیراعظم صدر پاکستان آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماوٴں اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ایس سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت، چین، روس، ایران، تاجکستان اور کرغزستان کے وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد شہر میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے جبکہ میٹرو بس سروس ا?ج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...