Home سیاست چینی نائب وزیراعظم کادورہ پاکستان، اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

چینی نائب وزیراعظم کادورہ پاکستان، اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

Share
Share

اسلام آباد: چین کے نائب وزیراعظم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے جس کیلئے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کے حکم پر شہر کے مختلف علاقوں میں انسداد دہشتگردی یونٹ کی جانب سے گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن ترنول اور سنگجانی سمیت ملحقہ کچی آبادیوں میں کیا گیا، آپریشن میں 205 گھروں، گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلز پر موجود افراد کا ڈیٹا چیک کیا گیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران انسداد دہشتگردی یونٹ نے 63 مشکوک افراد کو تھانے منتقل کر دیا۔

سرچ آپریشن کے دوران بغیر دستاویز 10 موٹر سائیکل قبضے میں لے لیے گئے، سرچ آپریشن میں تھانہ منتقل کیے گئے افراد میں افغانی بھی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...