Home Uncategorized چوہدری پرویزالہٰی کا پمز میں ایکوکارڈیوگرام ٹیسٹ

چوہدری پرویزالہٰی کا پمز میں ایکوکارڈیوگرام ٹیسٹ

Share
Share

راولپنڈی: سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کا پمز کارڈیک سینٹر میں ایکوکارڈیوگرام ٹیسٹ کیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق پرویزالہٰی کی ایکوکارڈیوگرام ٹیسٹ رپورٹ نارمل ہے، چوہدری پرویزالہٰی کی مجموعی حالت تسلی بخش ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کو پرویز الہٰی کے دل کی ٹیسٹ رپورٹیں موصول نہیں ہوئیں، پمز کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا معائنہ کیا، پرویز الہٰی کی پسلیوں، کمر درد، سانس میں تنگی کی شکایت ہے، پرویزالہٰی کی بے خوابی، معدہ میں تکلیف، کمزوری کی شکایت ہے۔

ہسپتال ذرائع نے مزید بتایا کہ پرویزالہٰی کا بلڈ پریشر، شوگر لیول معمول کے مطابق ہے، پرویزالہٰی کی پسلیوں کے فریکچر میں بتدریج بہتری آئی ہے، پرویزالہٰی کی پسلیوں کا فریکچر ٹھیک ہونے میں مزید وقت لگے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پرویزالہٰی کو دو روز میں ہسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...