Home نیوز پاکستان مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور، آمنہ کامران عارضی پرنسپل ایچی سن کالج تعینات

مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور، آمنہ کامران عارضی پرنسپل ایچی سن کالج تعینات

Share
Share

لاہور: ایچی سن کالج کا مسئلہ سلجھ گیا، مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔

مائیکل اے تھامسن بیرون ملک روانہ ہو گئے، گورنر پنجاب کی جانب سے پرنسپل کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا، بورڈ ممبران نے نئی پرنسپل آمنہ کامران کو عارضی پرنسپل لگانے کی منظوری دے دی۔

ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں فیس معافی سے متعلق اہم شرائط کیساتھ پالیسی کی منظوری دیدی گئی، بورڈ آف گورنرز نے 100 فیصد فیس معافی اور تمام بچوں کوفیس معافی دینے کی شدید مخالفت کی۔

جونیئر، پریپ کے بچوں کو 50 فیصد تک فیس معافی کی منظوری دے دی گئی، حافظ قرآن کی پچاس فیصد فیس معافی بھی منظور کر لی گئی جبکہ بورڈ نے سینئر سکول کے بچوں کی فیس معافی کی پالیسی کو یکسر مسترد کر دیا۔

گورنر پنجاب نے بطور صدر بورڈ آف گورنرز ایچی سن کالج پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ میں نے سارے معاملے کو خود ہی بورڈ کے سامنے بھی رکھ دیا ہے ، اختلاف پر مشاورت کے لئے تیار ہیں۔

ایچی سن کالج کے بیشتر ممبران نے کہا کہ کسی بھی فیصلے سے قبل کمیٹی کی رپورٹس کو مدنظر رکھا جاتا تو بہتر تھا، مائیکل اے تھامسن نے ایچی سن کالج کو بہت بہتر کیا ، ہمیں ان کی خدمات کو سراہنا ہو گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...