Home سیاست سائفر و آڈیو لیک تحقیقات ، شاہ محمود قریشی ، اسدعمر نے بیان ریکارڈ کرادیا

سائفر و آڈیو لیک تحقیقات ، شاہ محمود قریشی ، اسدعمر نے بیان ریکارڈ کرادیا

Share
Share

اسلام آباد: ایف آئی اے میں سائفر و آڈیو لیک تحقیقات میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔

دونوں نے انکوائری ٹیم کو اپنا اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون رانا جبار کی سربراہی میں 8 رکنی جوائنٹ انکوائری ٹیم ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں سائفر کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔

ٹیم میں ایف آئی اے کے مختلف ونگز کے افسران سمیت تین انٹیلی جنس اداروں کے گریڈ 19 افسران بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے انکوائری کے لیے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو طلب کیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...