Home سیاست سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

Share
Share

راولپنڈی: سائفر کیس میں چیئرمین تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

سرکاری پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے شاہ خاور اور ایف آئی اے کی ٹیم تفتیشی آفیسر کے ہمراہ سماعت کیلئے اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر بٹ، خالد یوسف اور شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی جیل میں موجود رہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی اور عدالتی حکم کے مطابق ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی۔

گزشتہ سماعت پر چالان کی نقول تقسیم نہ ہونے پر فرد جرم کی کارروائی نہیں ہوسکی تھی تاہم عدالت نے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی اور کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 17اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...