Home سیاست سائفر کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرنے کا حکم

سائفر کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد:آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں یہ کیس کی پہلی سماعت تھی۔

سماعت کے آغاز پر عدالت نے پوچھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی کدھر ہے؟ اس پر عدالتی عملے نے سائفر کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی جج کو دی۔

دوران سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے وکیل علی بخاری سے مکالمہ کیا کہ بخاری صاحب آپ کے لیے تو بڑی کامیابی ہوئی ہے، اس پر علی بخاری نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے یہی کہہ رہے تھے۔

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...