Home سیاست ‎سائفر کیس، پی ٹی آئی کور کمیٹی کی اسد مجید کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت

‎سائفر کیس، پی ٹی آئی کور کمیٹی کی اسد مجید کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت

Share
Share

‎ اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے سائفر کے معاملے پر ڈونلڈ لو کے بیان کے بعد اسد مجید کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کردی۔

‎پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوئی۔ اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی جس کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی میں سب سے پہلے ڈونلڈ لو کے بیان پر مشاورت کی گئی۔

‎ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کی جانب سے اسد مجید کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ممبران نے مطالبہ کیا کہ اب اسد مجید کو بھی اب کھل کر بیان دینا چاہئے۔

‎کور کمیٹی نے طے کیا کہ اسد مجید کو بیان دینے کے لئے حکمت عملی تیار کی جائے۔ اس کے علاوہ ممبران نے حماد اظہر کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین کی ہدایت پر حماد اظہر کو اپنا استعفیٰ واپس لے کر دوبارہ عہدہ سنبھال کر متحرک ہونا چاہیے۔

‎ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے بلے کا نشان ابھی تک بحال نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ بیرسٹر گوہر نے ممبران کو آگاہ کیا کہ اس وقت چیف الیکشن کمشنر بیرون ملک میں ہیں۔

‎ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف لاہور آفس کی 9 مئی کے بعد سے بندش کے خلاف بھی تشویش کا اظہار کیا، ممبران کی جانب سے لاہور آفس کو کھلوانے کے لئے قانونی راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

‎کورکمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے 23 مارچ کو پاکستان ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایت پر ملک بھر میں جلسے اور جلوس کی تیاری شروع کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...