Home سیاست سائفر گمشدگی کیس،شاہ محمود قریشی کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سائفر گمشدگی کیس،شاہ محمود قریشی کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Share
Share

اسلام آباد: سائفر گمشدگی کیس میں عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائفر کیس کی اِن کیمرہ سماعت کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرپیش کیا گیا، اس دوران سابق وزیر خارجہ کی جانب سے وکیل بابر اعوان اور شعیب شاہین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

علاوہ ازیں ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی بھی عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تحقیقاتی ایجنسی کے حوالے کردیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس میں پیش رفت نہیں ہوئی تو مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔

دوسری جانب عدالت کے باہر شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس مزید ریمانڈ لینے کا کوئی جواز نہیں ہے، میں مکمل تعاون کررہا ہوں یہ کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے، یہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قانون کی ناانصافی اور حق تلفی کررہے ہیں، یہ میرا حق سلب کررہے ہیں، اللہ کا انصاف میرے ساتھ ہے اور میں اپنی جگہ پر قائم ہوں۔

خیال رہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر گمشدگی کیس میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ، سابق وزیرخارجہ نے جسمانی ریمانڈ کے تین آرڈرز چیلنج کی درخواست میں وفاق اور سیکرٹری داخلہ فریق بنایا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...