Home سیاست حلقہ پی کے 91 کوہاٹ، ریٹرننگ افسر کی معطلی کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

حلقہ پی کے 91 کوہاٹ، ریٹرننگ افسر کی معطلی کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 91 کوہاٹ میں ریٹرننگ افسر کی معطلی کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے ہیں کہ مجھے لگتا ہے الیکشن روکنے کیلیے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ریٹرننگ افسر کی تعیناتی معطل کرنے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کچھ ہتھکنڈے استعمال ہو رہے ہیں تاکہ انتخابات نہ ہوں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 91 کوہاٹ میں میں ریٹرننگ افسر کی معطلی کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اپنی مرضی کا ریٹرننگ افسر لگوانا چاہتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کچھ ہتھکنڈے استعمال ہو رہے ہیں تاکہ انتخابات نہ ہوں۔ ایک ریٹرننگ افسر بیمار ہوا، دوسرا لگا دیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے ٹھک کر کے تقرر معطل کردیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم آپ کو جرمانہ کیوں نہ کریں، نوٹس کیے بغیر ہی اپوائنٹمنٹ کیسنل کردی۔ پشاور ہائی کورٹ کے جج نے نوٹس جاری کرنا بھی مناسب نہ سمجھا۔ سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرلی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہی الیکشن کمیشن کو سنے بغیر کیسے عدالتیں فیصلے کر رہی ہیں۔ یہ بڑی عجیب بات ہے۔ کیا آپ چاہتے ہیں پورا الیکشن ہی رْک جائے۔ سمجھ نہیں آتی غیر ضروری درخواستیں کیوں دائر کی جاتی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ پی کے 91کوہاٹ میں 31امیدوار تھے جن میں سے 12 امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی ہوئی۔ 19میدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہونی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...