Home سیاست میئر کراچی انتخاب کے بعد جماعت اسلامی اور پی پی پی کے کارکنوں کے درمیان تصادم

میئر کراچی انتخاب کے بعد جماعت اسلامی اور پی پی پی کے کارکنوں کے درمیان تصادم

Share
Share

کراچی: میئر کراچی کا نتیجہ آنے کے بعد آرٹس کونسل کراچی کے باہر جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوگیا، دونوں جانب سے پتھراوٴ کیا گیا، پولیس اور رینجرز نے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں میئر کے انتخاب کا اجلاس ہورہا تھا، اجلاس کے دوران بھی آرٹس کونسل کے باہر صورتحال انتہائی کشیدہ رہی۔

پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنان آنے سامنے رہے اور ان کے درمیان کئی بار تلخ کلامی ہوئی جسے پولیس نے کنٹرول تاہم جیسے جیسے نتائج سامنے آتے گئے جھگڑا بڑھ گیا بعدازاں نتائج آنے پر یہ تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

دونوں جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراوٴ کیا گیا جس پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے جھگڑا روکنے کی بھرپور کوشش کی، پتھراوٴ پر پولیس اور رینجرز نے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...