Home نیوز پاکستان ٹی وی شو کے دوران جھگڑا،پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی عبوری ضمانت منظور

ٹی وی شو کے دوران جھگڑا،پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی عبوری ضمانت منظور

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آبادکی عدالت نے ٹی وی شو کے دوران جھگڑا کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی۔

شیر افضل مروت کے خلاف سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے شیرافضل مروت کی 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 4 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کی۔

تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت اور ن لیگ کے رہنما و سینیٹر افنان اللہ کے درمیان لائیو ٹی وی شو کے دوران ہاتھا پائی ہوئی تھی اور دونوں نے لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا تھا۔ سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

Share
Related Articles

عوام کی خدمت ہماری سیاست کا مقصد ہے، امیدوں پر پورا اتریں گے: آصفہ بھٹو زرداری

نگر میں جلسہ عام سے خطاب، نوجوانوں کے روشن مستقبل کا عزم...

پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے مخلصانہ کردار ادا کر رہا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: علاقائی امن، دہشت گردی اور سفارتی سرگرمیوں پر اہم بریفنگ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar اور امریکی وزیر خارجہ...