Home نیوز پاکستان کراچی میں تحریک انصاف کےکارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

کراچی میں تحریک انصاف کےکارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

Share
Share

کراچی: کلفٹن تین تلوارکے قریب پی ٹی آئی کارکنان اورپولیس کے درمیان جھڑپوں سے علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا، پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے ایس ایچ اوبوٹ بیسن اور لیڈی پولیس اہلکار سمیت متعدد اہلکارزخمی ہوگئے، ٹریفک کی روانی بری طرٓحٓ متاثر رہی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اتوار کو شاہراہ قائدین سے مزار قائد تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اتوار کی صبح ترجمان تحریک انصاف نے تین تلوار پر ایک تقریب کے انعقاد کا اعلان کردیا جہاں کراچی کے تمام حلقوں کے امیدواروں کو ریلیوں کی شکل میں پہنچے کی ہدا یت کی گئی۔

پی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کے لیے کلفٹن تین تلوار پہنچے تو وہاں پولیس کی بھاری نفری پہلےسے تعینات تھی، پولیس نے ریلی میں شرکت کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کو آگے جانے سے روک دیا جس پر کارکنان مشتعل ہو گئے۔

Share
Related Articles

گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں...

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...