اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کردی ۔
اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت پنجاب میں آج مطلع جزوی ابر آلود ہے ۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران کشمیر اور با لائی خیبر پختو نحوا میں چند مقامات پر درمیا نی سے تیز بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔
پنجاب میں آج موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق بھی اپنی پیش گوئی جاری کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں موسم آج ابرآلود رہے گا جب کہ راولپنڈی گجرانوالہ ڈویڑن میں کہیں کہیں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں11 سے 13 مارچ تک کہیں موسم ابر آلود اور کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
اسی طرح 14 اور 15 مارچ کو پنجاب بھر میں بارش کے امکانات ہیں۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 9 سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لاہور میں گزشتہ روز موسم خشک رہااور اج بھی بارش کے امکانات نہیں۔