Home sticky post 2 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کرم میں قافلے پر فائرنگ کی مذمت ،واقعہ کی رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کرم میں قافلے پر فائرنگ کی مذمت ،واقعہ کی رپورٹ طلب

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ واقعہ ان عناصر کی کارستانی ہے جو کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرم امن معاہدے کے بعد اس طرح کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، واقعہ کرم میں امن کے لئے حکومتی کوششوں کو سبوتاڑ کرنے کی دانستہ اور مذموم لیکن ناکام کوشش ہے، فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعہ ان عناصر کی کارستانی ہے جو کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے، صوبائی حکومت کرم میں امن کی بحالی اور عوام کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
انہوں نے کہاکہ فریقین کے درمیان معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کرم کے لوگ پرامن ہیں اور وہ علاقے میں امن چاہتے ہیں، کچھ شرپسند عناصر کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے، ان عناصر کی کوشیں کامیاب نہیں ہوں گی، صوبائی حکومت اور علاقے کے لوگ مل کر ایسے شرپسند عناصر کی مذموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ علاقے کے لوگ ان عناصر کی نشاندہی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اس افسوسناک واقعے سے کرم میں امن کی بحالی کے لئے حکومت اور علاقہ عمائدین کی کوششیں متاثر نہیں ہوں گی، صوبائی حکومت علاقہ عمائدین کے تعاون سے علاقے میں مکمل امن کی بحالی تک کوششیں جاری رکھے گی۔
یاد رہے کہ پشاور میں لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو دفاعی ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو پریسیژن۔گائیڈڈ ویپن سسٹمز فروخت کرنے...

محکمہ زکوٰۃ و عشر جانب سے جرمانے کے باعث قید اسیران کیلئے سکیم متعارف

لاہور: جرمانے کی وجہ سے جیل میں قید اسیران کی سنی گئی،...

پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد، محکمہ ماحولیات...

سعودی عرب کی حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14ممالک پر عارضی ویزا پابندی

ریاض:سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر...