Home نیوز پاکستان تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

Share
Share

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے باعث 6 افراد شدید زخمی ہوئے، تمام افراد کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں رخسانہ، عنابیہ، حذیفہ، محمد حسین، سجاد، عائشہ شامل ہیں۔

پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تصادم کا شکار گاڑیوں کو مین روڈ سے ہٹایا، جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور شاداب کالونی کے رہائشی تھے۔

دوسری جانب رائیونڈ روڈ پر ٹریلر اور وین میں تصادم کا واقعہ پیش آیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق میت اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈیفنس میں ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...