Home نیوز پاکستان کلرکہار میں ٹرک اور کار میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

کلرکہار میں ٹرک اور کار میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

Share
Share

اسلام آباد: کلرکہار میں سیمنٹ مکسچر والے ٹرک اور کار میں تصادم کے سبب چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ موٹروے سالٹ رینج میں پیش آیا جس میں سیمنٹ مکسچر ٹرک کا بریک فیل ہوگیا اور وہ بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا، ٹرک نے کار کو کچل دیا اور دونوں میں آگ لگ گئی جس کے سبب دونوں گاڑیوں میں سوار تمام افراد جل گئے۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں۔ امدادی ادارے کے مطابق جلی ہوئی لاشیں ٹراما سینٹر منتقل کردی گئیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاحال ہلاکتوں کی تعداد کنفرم نہ ہوسکی۔

اطلاعات ہیں کہ کار لاہور سے اسلام آباد آرہی تھی جس میں ایک ہی فیملی سوار تھی ان میں دو مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں جبکہ سیمنٹ مکسچر باؤذر میں دو افراد موجود تھے وہ بھی جاں بحق ہوگئے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...