Home sticky post 5 کولمبین فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار، 66 افراد ہلاک

کولمبین فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار، 66 افراد ہلاک

Share
Share

بگوٹا:جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایک بڑا فضائی حادثہ پیش آیا ہے جہاں کولمبین فضائیہ کا ایک فوجی طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ پیر کی صبح پورٹو لیگیزامو کے علاقے میں پیش آیا جہاں ہرکولیس طیارہ معمول کی پرواز کیلئے روانہ ہو رہا تھا کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔

کولمبیا کے وزیر دفاع پیڈرو سانچیز نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں فوج کے دو پلاٹون سوار تھے، جس کے باعث مسافروں کی تعداد 60 سے 100 کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 77 افراد کو زخمی حالت میں زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

فوجی حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر زخمیوں کو نکالنے اور طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک افسوسناک حادثہ ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تصدیق شدہ معلومات کے بغیر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ فضائیہ اور دفاعی ادارے مکمل الرٹ ہو کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...