Home #ٹرینڈ پاک فوج کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پشاور کے سکولز میں رنگا رنگ تقاریب

پاک فوج کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پشاور کے سکولز میں رنگا رنگ تقاریب

Share
Share

پشاور:یومِ دفاع و شہداء پاکستان کے سلسلے میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام پشاور کے مختلف سکولز میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اسی سلسلے کی ایک تقریب سمارٹ سکول گلبہار کیمپس میں منعقد ہوئی، جہاں بچوں نے جذبۂ حب الوطنی سے سرشار شاندار مظاہرہ کیا۔

تقریب میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کر کے بچوں کا حوصلہ بڑھایا۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا جس میں طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ مل کر شرکت کی اور وطن سے محبت کے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔طلبہ نے اپنی تقاریر میں افواجِ پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم ہمیشہ اپنے جانبازوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی۔

تقریب میں ملی نغمے، خاکے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے گئے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ بچوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور فنکارانہ مہارت سے تقریب کو یادگار بنا دیا۔طلباء و طالبات کی پرفارمنس، جوش و جذبہ اور حب الوطنی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ حاضرین نے بچوں کو بھرپور داد دی اور ان کی محنت کو سراہا۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ ماحول "پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...