Home sticky post پی ایس ایل 10 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب،شاندار آغاز،نامورگلوکاروں کا فن کا مظاہرہ

پی ایس ایل 10 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب،شاندار آغاز،نامورگلوکاروں کا فن کا مظاہرہ

Share
Share

راولپنڈی:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا۔

راولپنڈی میں منعقد ہونے والی تقریب کا آغاز فلائنگ مین کے جیٹ پروپلژن کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا۔

جیٹ پروپلژن کا مظاہری کرنے والے فلائنگ مین نے پی ایس ایل 10 کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے اس کو اسٹیج پر سجایا۔
بعدازاں سرتال اکیڈمی کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا۔

افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض نامور پریزنٹر زینب عباس نے انجام دیے۔ ترانے کے بعد اداکار حمزہ علی عباسی نے اسٹیج پر گفتگو کی جس کے بعد معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

بعد ازاں تقریب میں شریک لوگ ینگ اسٹنرز کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔ جس کے بعد مشہور پاپ گلوکار علی ظفر نے شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے ملک کی ثقافتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے سندھی، پنجابی، بلوچی اور پشتو میں گانے پیش کیے۔

بعد ازاں علی ظفر، نتاشہ بیگ، ابرار الحق اور طلحہ انجم نے پی ایس ایل 10 کا اینتھم پیش کیا

Share
Related Articles

پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز

اناطولیہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی...

انٹرا پارٹی انتخابات،چوہدری شجاعت حسین ق لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں سابق وزیراعظم...

نواز شریف کی لندن آمد ،ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

لندن:سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف...

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات درپیش

اسلام آباد:پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال...