Home نیوز پاکستان وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا سرکاری مراعات لینے سے انکار

وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا سرکاری مراعات لینے سے انکار

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سرکاری مراعات لینے سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ کوئی تنخواہ، معاوضہ، سرکاری سہولت یا مراعات نہیں لونگا۔

گوہر اعجاز نے کہا نگراں وزیر برائے تجارت، صنعت، پیداوار اور ٹیکسٹائل کی حیثیت سے رضاکارانہ طور پر قوم کی خدمت کرنے کا پختہ عہد کیا ہے، میں پورے دور میں کوئی تنخواہ، معاوضہ، سرکاری سہولت یا مراعات قبول نہیں کروں گا۔

گوہر اعجاز نے کہا بہترین ممکنہ نتائج کو یقینی بنانے کے لیے میں ذاتی طور پر کسی بھی ایڈوائزری یا خدمت کے لیے اٹھنے والے اخراجات کو خود پورا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

گوہر اعجاز نے مزید کہا میرا مقصد بغیر کسی ذاتی مالی فائدے کے قوم کی ترقی اور ڈویلپمنٹ میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...