Home sticky post 5 جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ستمبر 2025 تک کی رپورٹ جاری کر دی

جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ستمبر 2025 تک کی رپورٹ جاری کر دی

Share
Share

اسلام آباد:جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ستمبر 2025 تک کی رپورٹ جاری کر دی ۔مارچ2011سے ستمبر2025تک10ہزار636میں سے 8986کیس نمٹائے۔

جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ستمبر میں لاپتہ افراد کے 113 کیسز نمٹا دیئے۔کوئٹہ میں کمیشن کا علاقائی دفتر صوبہ بلوچستان سے متعلق کیسز کو نمٹاتا ہے۔انکوائری کمیشن کے مطابق بلوچستان میں ستمبر 2025 ءکے دوران 14 لاپتہ افراد گھر واپس پہنچے۔

چیئرمین جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کی قیادت میں کمیشن نے 3ماہ میں289 کیسز نمٹائے۔انکوائری کمیشن نے گمشدہ افراد کے اہلِ خانہ کی سہولت کیلئے خصوصی سیل بھی تشکیل دیا ۔

انکوائری کمیشن نے گمشدہ افراد کے بچوں کے ب فارم، پنشن اور دیگر معاملات میں ریلیف فراہم کیا۔کمیشن نے تعلیم، صحت اور دیگر امور میں مدد کے لیے اعلیٰ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...