Home سیاست ‎کمشنر راولپنڈی کے پاس انتخابات میں کوئی عہدہ یا پوزیشن نہیں تھی،حنیف عباسی

‎کمشنر راولپنڈی کے پاس انتخابات میں کوئی عہدہ یا پوزیشن نہیں تھی،حنیف عباسی

Share
Share

‎راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا ضمیر 10 دن بعد کیوں جاگا؟ ہم مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے۔

‎پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے جو بھی کہا ہے وہ سب جھوٹ پر مبنی ہے، کمشنر راولپنڈی کے پاس انتخابات میں کوئی عہدہ یا پوزیشن نہیں تھی، کمشنر راولپنڈی کے ساتھ کل بھی موجود رہا، مجھے ایک میٹنگ میں بیٹھنے کا کہا گیا۔

‎حنیف عباسی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے کل میرے ساتھ ایک میگا پراجیکٹ کے حوالے سے بات کی، کوئی پریشر نہیں تھا ان پر، تمام امیدواروں کو فون کالز پر مبارک باد دی، کمشنر راولپنڈی کو کیسے پتہ کہ جعلی مہریں لگائی جا رہی ہیں۔

‎انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے حوالے سے ہماری لیڈر شپ نے کہا اس کو کرپشن کے حوالے سے کہیں نہیں لگایا جاتا تھا، انتخابات کمشنر راولپنڈی نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروائے۔

‎حنیف عباسی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پر سنگین الزامات لگائے، ملک کو سیاسی عدم استحکام میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ 2013ء اور 2018ء میں ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا، اب ایسا نہیں ہو گا، ہمارے پاس سارے فارم 45، 47، 48، 49 موجود ہیں، کسی طور پر ممکن نہیں کہ ہم ن لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارنے دیں۔

‎حنیف عباسی نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق شاید ان کی فیملی میں کچھ مسائل چل رہے ہیں، کسی کے پیچھے لگنے کے بجائے ہمیں آئین اور قانون پر عمل کرنا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...