Home سیاست ‎سینیٹ کی 6 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات میں پولنگ جاری

‎سینیٹ کی 6 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات میں پولنگ جاری

Share
Share

‎ اسلام آباد: سینیٹ کی 6 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات میں پولنگ جاری ہے۔ پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

‎سینیٹ کی اسلام آباد کی ایک ، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 نشستوں پر انتخاب ہورہا ہے۔ حلف اٹھانے والے 311 ارکان قومی اسمبلی سینیٹ کی نشستوں کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ قومی اسمبلی کے لیے ظفر اقبال کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

‎سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ قومی اسمبلی ، سندھ اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں جاری ہے۔ نشستیں 6 سینیٹرز کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی ہیں۔

‎یوسف رضا گیلانی ، مولانا عبدالغفور حیدری، نثارکھوڑو ، جام مہتاب، پرنس احمدعمر اور سرفرازبگٹی سینیٹ سے مستعفی ہوئے ہیں۔

‎قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے الیاس مہربان اور پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ سندھ کی نشستوں پر پیپلزپارٹی کیجام سیف اللہ دھاریجو اور محمد اسلم ابڑو کا سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ اور شازیہ سہیل سے مقابلہ ہے۔

‎بلوچستان کی تین نشستوں پر 9 امیدوار مد مقابل ہیں۔ پیپلز پارٹی نے عبدالقدوس بزنجو، طارق حسین بگٹی اور شکیل درانی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

‎ ن لیگ نے میر دوستین ڈومکی ، جے یو اائی نے عبدالشکور غبیزئی ، بلوچستان عوامی پارٹی نے مبین خلجی اور کہدہ بابرکو مقابلے میں اتارا ہے۔ آزاد امیدوار حیربیار ڈومکی اور سید محمود شاہ بھی قسمت آزمائی کریں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...