Home نیوز پاکستان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب

Share
Share

اسلام آباد : اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔عدالت نے رجسڑار آفس کو کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے فریقین کو سزا کیخلاف اپیل اور سزا معطلی درخواست پر نوٹسز جاری کردیے۔

عدالت کاکہناہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست فیصلہ کیخلاف ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا، ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،فریقین کو نوٹس جاری کیے جائیں، کیس کا ریکارڈ بھی منگوایا جائے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواست استدعا کر رکھی ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...