Home تازہ ترین فارمیشن کمانڈرز کانفرنس،اسلام آباد میں فوج کی قانونی تعیناتی کیخلاف پروپیگنڈے پر اظہار تشویش

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس،اسلام آباد میں فوج کی قانونی تعیناتی کیخلاف پروپیگنڈے پر اظہار تشویش

Share
Share

راولپنڈی:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے دارالحکومت کی اہم سرکاری عمارتوں کو محفوظ بنانے کے لیے پاک فوج کی قانونی تعیناتی کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے پر اظہار تشویش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

فورم کے شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ پروپیگنڈہ بعض سیاسی عناصر کے مذموم عزائم کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے، پروپیگنڈے کا مقصد پاکستان کی عوام، مسلح افواج اور اداروں کے درمیان دراڑ پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں اس بات کے عزم کا اظہار کیا گیا کہ سیاسی و مالی فوائد کی خاطر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

فورم نے کشمیری عوام کےلیے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔

فورم نے انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا جامع تجزیہ کیا، فورم نے بلوچستان میں دہشت گردوں بالخصوص بی ایل اے مجید بریگیڈ کے خلاف آپریشن پر خصوصی توجہ دینے کا عزم کیا۔

اسی طرح فورم نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کےلیے دشمن قوتوں کی ایماء پر کام کرنے والے دہشت گردوں کو بےاثر کرنے کا عزم کیا۔ فورم نے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو بےاثر کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

شرکاء فورم کا کہنا تھا کہ یہ پروپیگنڈا بعض سیاسی عناصر کے مذموم عزائم کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔ پروپیگنڈے کا مقصد پاکستان کی عوام، مسلح افواج اور اداروں کے درمیان دراڑ پیدا کرنا ہے۔

شرکاء کانفرنس نے کہا کہ بیرونی عناصر کی مدد سے کیے گئے پروپیگنڈے کی ایسی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

فورم نے کہا کہ سیاسی و مالی فوائد کی خاطر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...