Home تازہ ترین عمران خان آج اپنا کارڈ دکھانا چاہتے تھے ، ہم نے کہا نہ دکھائیں، علیمہ خان

عمران خان آج اپنا کارڈ دکھانا چاہتے تھے ، ہم نے کہا نہ دکھائیں، علیمہ خان

Share
Share

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا آج میں اپنا کارڈ دکھانے لگا ہوں، ہم نے انہیں کہا کہ آپ کارڈ نہ دکھائیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا بائیکاٹ کیا کیونکہ میڈیا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پنجرے میں لایا گیا تو ہمیں برا لگا۔ بانی پی ٹی آئی انسداد دِہشت گردی کی سماعت میں جانا چاہتے تھے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے 70، 80 افراد کی ملاقات ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں ہمیں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ شاید نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ ملاقات کریں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی تحریک انصاف نے کہا ہے کہ آج میں اپنا کارڈ دکھانے لگا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی کو ہم نے کہا آپ کارڈ نہ دکھائیں۔ ہمیں معلوم ہے کونسا کارڈ بانی پی ٹی آئی نے دکھانا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کیس پر فرد جرم سب پر لگا دیں تو اچھا ہوگا۔ ہمیں معلوم ہے جتنا نقصان ہو رہا ہے، جیلوں میں لوگوں کو چھپایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ شہادتوں کا نام و نشان مٹادیا جائے۔ پاکستان میں گمشدہ افراد سے متعلق ہمیں علم ہے۔ زخمیوں کی عیادت کرنے وکلاء کو پہلے جانا چاہیے۔ زخمیوں کے گھروں میں دھمکیاں جارہی ہیں کہ گواہی نہ دیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...