Home تازہ ترین بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرات پر مولانا فضل الرحمان سے بات کی، فیصل واوڈا

بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرات پر مولانا فضل الرحمان سے بات کی، فیصل واوڈا

Share
Share

اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو جو خطرات ہیں اُس پر فضل الرحمان سے بات کی ہے، مدارس رجسٹریشن کے بل میں جو تاخیر ہوئی ہے اُس پر بھی مولانا سے بات کی ہے۔

اسلام آباد میں جے یو آئی سربراہ فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے 26ویں ترمیم پر بات ہوئی، ان کا نفرت کی سیاست کو ختم کرنے میں اہم کردار رہا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کے پی کے میں جے یو آئی کے مینڈیٹ کے ساتھ بہت زیادتی کی گئی ہے، نفرت کی سیاست کے خاتمے کیلئے سب کے پاس جانے کو تیار ہوں، مذاکرات سے بڑے سے بڑے مسائل حل ہوتے ہیں، بڑی بڑی جنگیں بھی مذاکرات کے ذریعے ختم ہوتی ہیں، ہر اسٹیک ہولڈر کے پاس جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو اُن کی بیگم اور حواریوں سے خطرہ ہے، میرا ایجنڈہ بانی پی ٹی آئی کی جان بچانا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے میرا تعلق سیاست میں آنے سے پہلے سے ہے، جے یو آئی کے ساتھ 26ویں ترمیم کے معاملے پر کوئی ہاتھ نہیں ہوا، فارم 45 کی بات کرتے ہیں، کے پی میں پی ٹی آئی نے مولانا کیساتھ کیا کیا؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرو اسٹیبلشمنٹ بھی ہوں اور پروجوڈیشری بھی ہوں، دھرنے میں ہمارے جوان شہید ہوئے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...