Home تازہ ترین غیر ملکی کھلاڑیوں کے خدشات، آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

غیر ملکی کھلاڑیوں کے خدشات، آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

Share
Share

غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں عدم تحفظ کے خدشات دکھائے جانے پر آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی۔

آئی پی ایل انتظامیہ نے لیگ کے حتمی مراحل کو مکمل کرنے کے لیے فرنچائزز کو کھلاڑیوں کے وقتی متبادل سائن کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان پر بھارتی جارحیت کے بعد حالات کشیدہ ہونے کے باعث لیگ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنا پڑ گیا تھا جس کے بعد کچھ کھلاڑیوں نے سیکیورٹی کی پیشِ نظر واپس بھارت آنے سے انکار کردیا تھا۔

لیگ کو مکمل کرنے کی غرض سے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے آئی پی ایل انتظامیہ نے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے اب فرنچائزز کو وقتی متبادل کو سائن کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آئی پی ایل قواعد کے مطابق کھلاڑیوں کے عارضی متبادل کی اجازت نہیں تھی۔

Share
Related Articles

پاکستان میں شرح خواندگی 60.65 فیصد ہو گئی، اقتصادی سروے

اسلام آباد:اقتصادی سروے 2024-25ء میں بتایا گیا ہے کہ آبادی اور ہائوسنگ...

مجموعی قرضوں کا حجم جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 76007 ارب روپے تک پہنچ گیا،اقتصادی سروے

اسلام آباد:حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم جاری مالی سال کے پہلے...

رواں مالی سال کے دوران وزارت قومی صحت و خدمات کو 924.9ارب روپے جاری کئے گئے ،اقتصادی سروے

اسلام آباد:رواں مالی سال کے دوران وزارت قومی صحت و خدمات کےلئے...