Home Uncategorized القسام بریگیڈ کی اپنے 4 کمانڈرز کی شہادت کی تصدیق

القسام بریگیڈ کی اپنے 4 کمانڈرز کی شہادت کی تصدیق

Share
Share

غزہ: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے خلاف جنگ میں 4 جنگجو لیڈرز کی شہادت کا اعلان کر دیا۔

القسام بریگیڈ نے کی جانب سے جاری بیان میں صیہونی فورسز کے خلاف جاری جنگ میں عسکری کونسل کے رکن اور شمالی بریگیڈ کے کمانڈر سمیت 4 جنگجو لیڈرز کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔

شمالی بریگیڈ کے کمانڈر احمد الغندور ابو انس، بيت لاھیا بٹالین کے کمانڈر وائل رجب ابو صہیب، شمالی بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر رفعت سلمان ابو عبداللہ اور آرٹلری بریگیڈ کے کمانڈر ایمن صیام شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں 4 دنوں کی عارضی جنگ بندی کا آج چوتھا روز ہے، دونوں طرف سے معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی بمباری میں اب تک 6 ہزار بچوں اور 4 ہزار خواتین سمیت 14 ہزار 850 فلسطینی شہید اور 36 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...