Home نیوز پاکستان پاک فوج کے سربراہان کی گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

پاک فوج کے سربراہان کی گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان مسلح افواج کے سربراہان نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے اور گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے پیغامات میں شاندار کامیابی پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے، پاکستان کے لیے شاندار کامیابی پر ارشد ندیم کی لگن کا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آرنے کہا کہ ارشد ندیم کی فتح پاکستانی ٹیلنٹ کا ایک شاندار ثبوت ہے، ارشد ندیم نے قومی ہیرو کے طور پر اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے اور شاندار کامیابی ارشد ندیم کی انتھک مثالی محنت کا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستانی عوام کے لیے بے پناہ فخر اور مسرت دی ہے، ارشد ندیم کی فتح عالمی سطح پر ملک کی بہترین صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...