Home تازہ ترین جے یوآئی کی مدارس ایکٹ کے نوٹیفکیشن پر قوم اور اتحاد تنظیمات مدارس کو مبارک باد

جے یوآئی کی مدارس ایکٹ کے نوٹیفکیشن پر قوم اور اتحاد تنظیمات مدارس کو مبارک باد

Share
Share

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے مدارس ایکٹ کے نوٹفکیشن پر قوم اور اتحاد تنظیمات مدارس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد رنگ لائی ہے اور اسی طرح مدارس کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مدارس ایکٹ نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر اللہ کریم کے حضور سجدہ شکر کرتے ہیں اورقوم، کارکنان اور اتحاد تنظیمات مدارس کے اکابر کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔اسلم غوری نے کہا کہ اللہ کریم نے سرخرو کیا اور جدوجہد رنگ لے آئی۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی دینی مدارس کے تحفظ میں ہمیشہ کردار ادا کرتی رہے گی، مدارس دینیہ اسلام کے قلعے اور پاکستان کے نظریاتی جغرافیے کے محافظ ہیں۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ دینی اداروں کے تحفظ کے لیے علما کا اتحاد اہم ہے اور مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔اسلم غوری نے کہا کہ مدارس کی خود مختاری پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔

Share
Related Articles

سال 2025 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے

کراچی: سال 2024 اپنے دامن میں تمام تر رعنائیاں اور تلخ یادیں...

اڑان پاکستان منصوبہ نئے سال میں نیگ شگون ثابت ہوگا،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبہ...

سینئر سفارتکار شفقت علی خان نئے ترجمان دفترخارجہ مقرر

اسلام آباد:سینئر سفارتکار شفقت علی خان کو نیا ترجمان دفترخارجہ مقرر کر...

آج پہلی بار پتہ چلا کہ انٹرنیٹ کی بندش غلط ہوتی ہے،چیئرمین پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے چیئرمین حفیظ الرحمٰن نے کہا...