Home سیاست کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارمایوسی

کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارمایوسی

Share
Share

سری نگر: کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ انہیں سپریم کورٹ سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں، اب مقبوضہ کشمیر میں زمینیں مہنگی ہوں گی، پورے کشمیر میں کوئی بھی اس فیصلے سے خوش نہیں، عدالتی فیصلے سے ریاست کی معیشت کو نقصان ہوگا۔

دوسری جانب نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے بھی بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مایوس ہوں لیکن ناامید نہیں، جدوجہد جاری رہے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کو یہاں تک پہنچنے میں کئی دہائیاں لگیں، ہم طویل سفر کیلئے بھی تیار ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا حکم برقرار رکھا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، بھارت سے الحاق کے بعد کشمیر نے داخلی خود مختاری کا عنصر برقرار نہیں رکھا، آرٹیکل 370 ایک عارضی شق تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...