Home نیوز پاکستان آئینی عدالت پر اتفاق،آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر تحفظات ہیں، سپریم کورٹ بار

آئینی عدالت پر اتفاق،آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر تحفظات ہیں، سپریم کورٹ بار

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن(ایس بی سی اے) کے صدر شہزاد شوکت نے حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم کے نکات کے حوالے سے کہا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام پر سب کے ساتھ اتفاق کیا ہے لیکن ہمیں آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات ہیں۔

اسلام آباد میں وکلا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد شوکت نے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام سے سب سے اتفاق کیا۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے پر گفت و شنید کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

شہزاد شوکت نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں، ہم نے اس معاملے پر ایک درخواست بھی دائر کر رکھی ہے اور ہمارا سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کے خلاف ہماری درخواست پر سماعت کی جائے۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالتی پیکیج عام سائلین کی آسانی کے لیے ہے، کمیٹی بنائیں ہم شرکت کریں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...