Home sticky post 5 بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش،کیس سماعت کے لئے مقرر

بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش،کیس سماعت کے لئے مقرر

Share
Share

اتر پردیش:بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ایک اور قدیم مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، 200 سال قبل تعمیر ہونے والی مسجد کو مندر کی جگہ پر تعمیر کیے جانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ کی مقامی عدالت میں قدیم جامع مسجد سے متعلق درخواست دائر کردی گئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ علی گڑھ جامع مسجد قدیم مندر کی زمین پر تعمیر کی گئی تھی۔

عدالت میں دائر کیے گئے دعوے میں کہا گیا کہ جامع مسجد اُس جگہ پر تعمیر کی گئی جہاں کبھی بدھ مت، جین اور ہندو مندر موجود تھے۔

عدالت نے جامع مسجد سے متعلق کیس کی سماعت 15 فروری کو مقرر کردی ہے۔

یاد رہے کہ جامع مسجد اپر کوٹ کے علاقے میں واقع ہے، جہاں مسلمانوں کی اکثریت آبادی ہے۔

Share
Related Articles

شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے، منیر اکرم

نیویارک: سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ...

صیہونی حکومت کا نام نہاد گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری ،سعودی عرب نے مسترد کر دیا

یروشلم: صیہونی حکومت نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری...

بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات مکافات عمل ہے،مریم نواز

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ...