Home Uncategorized امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش،بھارتی شہری کی امریکی حوالگی ممکن ہے، چیک عدالت

امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش،بھارتی شہری کی امریکی حوالگی ممکن ہے، چیک عدالت

Share
Share

پراگ: وزارت اںصاف نے عدالتی فیصلے کے تناظر میں کہا ہے کہ پراگ ایک بھارتی شخص کو امریکا کے حوالے کرسکتا ہے جس پر امریکی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسند رہنما کو قتل کرنے کی سازش کا الزام ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق 52 سالہ نکھل گپتا کی حوالگی کا حتمی فیصلہ وزیر انصاف کریں گے۔ امریکی حکام نے نکھل گپتا پر ایک سکھ علیحدگی پسند کو قتل کرنے کی ناکام سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

دوسری جانب نکھل گپتا پر امریکی وفاقی استغاثہ نے الزام لگایا تھا کہ وہ ایک بھارتی حکومت کے اہلکار کے ساتھ مل کر نیویارک شہر کے ایک رہائشی کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث تھا جو شمالی بھارت میں ایک خودمختار سکھ ریاست کی وکالت کرتا تھا۔

بھارتی شہری نکھل گپتا کو چیک حکام نے گزشتہ برس جون میں اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ بھارت سے پراگ گیا تھا۔

ادھر نکھل گپتا نے اپنے مؤقف میں کہا کہ وہ وہ شخص نہیں تھا جس کی امریکا کو تلاش ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مقدمے کو سیاسی قرار دیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...