Home سیاست حلقہ این اے 128 ، سلمان اکرم راجہ کو آئی پی پی کے امیدوار عون چوہدری کے ہاتھوں شکست

حلقہ این اے 128 ، سلمان اکرم راجہ کو آئی پی پی کے امیدوار عون چوہدری کے ہاتھوں شکست

Share
Share

لاہور: عام انتخابات 2024 میں لاہور کے ایک حلقے میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ کو آئی پی پی کے امیدوار عون چوہدری کے ہاتھوں شکست کھانا پڑ گئی۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 128 سے آئی پی پی کے امیدوار عون چوہدری 172576 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سلمان اکرم راجہ 159024 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 128 میں آئی پی پی کی مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ تھی جس کی وجہ سے ن لیگ نے اس حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا اور گزشتہ روز نواز شریف اور شہباز شریف سمیت شریف برادری کے دیگر افراد نے اسی حلے میں اپنے ووٹ کاسٹ کیے تھے اور شیر کے بجائے عقاب پر ٹھپے لگائے تھے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...