Home sticky post 2 آئینی ترمیم ضرور آئے گی،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ستائیسویں آئینی ترمیم پر ابہام ختم کر دیا

آئینی ترمیم ضرور آئے گی،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ستائیسویں آئینی ترمیم پر ابہام ختم کر دیا

Share
Share

اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ستائیسویں آئینی ترمیم پر ابہام ختم کر دیا۔ آئینی ترمیم ضرور آئے گی۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے ساتھ تین مشاوراتی اجلاس ہوئے۔ جلد ہی دوسرے اتحادیوں کو بھی آن بورڈ لیں گے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم جلد پیش کریں گے۔انھوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں ترمیم پر بحث ہوگی۔ حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، کوشش کریں گے کہ ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی جلد از جلد تقرری کا عمل مکمل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایوں کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان،ازبکستان،افغانستان ٹرانس ریلوے منصوبہ خطے کیلئے فائدہ مندہے۔انھوں نے کہا کہ افغانستان سے بارہاکہا اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔

نائب و زیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطینیوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان نے 2 ہزار میٹرک ٹن امداد غزہ بھیجی ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ امن منصوبے کے حوالے سے 8 ملک کے ساتھ مشاورت کی مگر اسرائیل امن معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...