Home sticky post 3 دنیا کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے اتحاد اور باہمی تعاون ناگزیر ہے،سید یوسف رضا گیلانی

دنیا کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے اتحاد اور باہمی تعاون ناگزیر ہے،سید یوسف رضا گیلانی

Share
Share

اسلام آباد:قائم مقا م صدرسید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ دنیا کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے اتحاد اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔موجودہ غیر یقینی عالمی حالات میں یہ کانفرنس امید اور اشتراکِ عمل کی علامت ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ایس ڈی پی آئی کی 28ویں سالانہ پائیدار ترقیاتی کانفرنس کے افتتاحی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دنیا کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے اتحاد اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ غیر یقینی عالمی حالات میں یہ کانفرنس امید اور اشتراکِ عمل کی علامت ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کانفرنس کے موضوع “SUSTAINABLE DEVELOPMENT IN THE EMERGING WORLD DIS/ORDER” کو حالات کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ پائیداری بقا کی ضرورت ہے، عیاشی نہیں۔

انہوں نے جنوبی ممالک کے درمیان علم، ٹیکنالوجی اور پالیسی تعاون پر زور دیتے ہوئے 2030ء کے پائیدار ترقیاتی اہداف پر پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔قائم مقام صدر نے بتایا کہ سینیٹ آف پاکستان اسی ماہ دو روزہ انٹرپارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس کا موضوع امن، سلامتی اور ترقی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی آنے والی نسلوں سے ہمارا اخلاقی اور سیاسی عہد ہے، اور پاکستان اس مشترکہ جدوجہد میں صفِ اوّل میں رہے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...