Home سیاست علی امین گنڈاپورسے کئی گھنٹوں بعد رابطہ بحال ،الصبح وزیراعلیٰ ہاوٴس پشاور پہنچ گئے

علی امین گنڈاپورسے کئی گھنٹوں بعد رابطہ بحال ،الصبح وزیراعلیٰ ہاوٴس پشاور پہنچ گئے

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور سے 7 گھنٹے بعد رابطہ بحال ہوگیا، علی امین گنڈاپور صبح سویرے پشاور میں وزیراعلیٰ ہاوٴس پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور رات دیر گئے اسلام آباد سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئے تھے۔

فیصل امین گنڈاپور اور دیگر رہنماوٴں نے ایکس پر علی امین گنڈاپور کے واپس پشاور پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین نے کہا ہے کہ ان کا اپنے بھائی کے ساتھ رابطہ ہوگیا ہے اور سات گھنٹے بعد ان کا موبائل آن ہو چکا ہے۔

قبل ازیں کئی گھنٹوں تک وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گمشدگی معمہ بنی رہی، مختلف چہ مگوئیاں گردش کرتی رہیں، اپوزیشن رہنما عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماوٴں کے بیانات بھی سامنے آئے۔

بیرسٹر سیف نے بھی ان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا، لیکن صاحبزادہ حامد رضا نے ان کی گرفتاری کی تردید کی تھی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں جلسے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقریر کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

مقدمے میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...