Home سیاست توہین الیکشن کمیشن کیس ، فواد چودھری ایک مرتبہ پھر پیش نہ ہوئے، آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم

توہین الیکشن کمیشن کیس ، فواد چودھری ایک مرتبہ پھر پیش نہ ہوئے، آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد:توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری ایک مرتبہ پھر پیش نہ ہوئے، الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے فواد چودھری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے کی، فواد چودھری کی جانب سے معاون وکیل پیش ہوئے اور وکیل فیصل چودھری کی سیشن کورٹ اسلام آباد میں مصروفیت کے بارے میں بتایا۔

ممبر کمیشن نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن کمیشن بھی کورٹ ہے، ہم وکلاء کا انتظار تو نہیں کرسکتے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن 28 فروری سے آج تک 6 سماعتیں کر چکا، فواد چوہدری تاحال اس کیس میں پیش نہیں ہوئے،معاون وکیل نے کمیشن سے انتظار کرنے کی استدعا کی تو چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وقفے تک وکیل پیش نہیں ہوتے تو پھر الیکشن کمیشن کارروائی آگے بڑھائے گا۔

وکیل کی عدم پیشی پر فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی پھر بھی وکیل پیش نہ ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 جون تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...