Home سیاست توہین الیکشن کمیشن کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری پر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری پر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری پر چارج فریم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کردئیے۔الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنایا، فریقین کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کی کارروائی استعمال کرنے کا اختیار ہے۔

دوران سماعت، وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا گزشتہ سماعت کا کوئی آرڈر موصول نہیں ہوا۔ ممبر نثار درانی نے کہا کہ فریقین آج بھی الیکشن کمیشن پیش نہیں ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرے گا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز آنے پر سینیارٹی لسٹ تبدیل، جسٹس محسن دوسرے نمبر پر چلے گئے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے...

عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی جماعت...