Home سیاست توہین الیکشن کمیشن کیس ، بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد

توہین الیکشن کمیشن کیس ، بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد

Share
Share

راولپنڈی: توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

بانی پاکستان تحریک انصاف اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے، فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔
ملزمان نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کر دیا، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔

کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن ممبران اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ وزارتِ داخلہ نے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے معذرت کی تھی اور وزارت قانون سے رائے لے کر اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ٹرائل کی درخواست کی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...