Home سیاست ‎متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع

‎متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد:سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع کر دی۔

سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

جج ہمایوں دلاور نے وکیل علی بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں جم غفیر نہ لیکر آئیں جس پر وکیل علی بخاری نے کہا کہ وکلا کا تعلق انٹرنیشنل لیگل فاؤنڈیشن (آئی ایل ایف) سے نہیں بلکہ میرے جونیئرز ہیں۔

سپیشل جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ جن وکلا نے دلائل دینے ہیں وہ موجود رہیں باقی بیٹھ جائیں، وکیل علی بخاری نے کہا کہ اعظم سواتی کی میرٹ پر ضمانتیں ہوئی تھیں۔

پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ اعظم سواتی نے عدالتی نرمی کا غلط استعمال کیا، ضمانت کے بعد اعظم سواتی اشتہاری ہوگئے تھے، مجھے اپنے کلائنٹ سے ہدایات لینی ہیں کچھ وقت دیا جائے۔

بعدازاں سپیشل جج سنٹرل نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع کر دی۔

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ پی ٹی آئی کون سی ڈیل کرنے جا رہی ہے، میں تو اپنے کیسز آج کل بھگت رہا ہوں، قانون کی حکمرانی ہوگی تو ادارے کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون ہی عزت دلائے گا اور ملک بہتری کی طرف جائے گا، ہر ادارہ اور فرد قانون اپنے اوپر لاگو کرے گا تو ملک میں استحکام پیدا ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ فارم 45، 46 لے کر آئیں۔

اعظم سواتی نے مزید کہا کہ انتخابات میں بہت بڑی دھاندلی ہوئی، الیکشن کمیشن نے کریمنل واردات ڈالی، فارم 47 کے تحت منتخب ممبران اسمبلی پر لعنت بھیجتا ہوں، فارم 47 والوں کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسمبلی سے الگ ہو جانا چاہیے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...