Home sticky post 4 متنازع ٹویٹس کیس: عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی

متنازع ٹویٹس کیس: عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی

Share
Share

اسلام آباد:وکیل ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو متنازع ٹویٹس کیس میں عدالت نے مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی ۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کمرہ عدالت میں مختصر فیصلہ سنا یا ۔

22 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامے کے مطابق دونوں ملزمان کو پیکاایکٹ کے سیکش9 کےتحت 5سال قید، 50لاکھ روپے جرمانہ،سیکشن10 کے تحت دس سال قید ، 3 کروڑ روپے جرمانہ اور سیکشن26اے کے تحت دوسال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کے سزائیں سنائی گئی ہیں ۔

دونوں ملزمان پر مجموعی طور پر تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائدکیا گیا ہے جبکہ پیکا سیکشن 11 میں دونوں کو بری کردیاگیا ہے ۔ فیصلہ سناتے وقت اسپیشل پراسیکیوٹرز بیرسٹر فہد، راناعثمان عدالت میں موجود تھے جبکہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے کوئی بھی وکیل فیصلے کے وقت کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نےگزشتہ روز ہائیکورٹ کے باہر لڑائی جھگڑا کیس میں عدم پیشی پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھی ۔ گرفتاری کے بعد دونوں ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...