Home sticky post 5 فٹبال کے میدان سے پاکستان کے لیے خوشخبری

فٹبال کے میدان سے پاکستان کے لیے خوشخبری

Share
Share

ڈیووس:فٹبال کے میدان سے پاکستان کے لیے خوشخبری سامنے آ گئی ہے، فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے پاکستان کے دورے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیفا صدر نے کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف سے کیے گئے وعدے اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نئی قیادت پر اعتماد کی بنیاد پر طے پایا ہے۔

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا کہ پاکستان فٹبال کھیلنے والا ایک عظیم ملک ہے اور یہاں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیفا کی کوشش ہے کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ پاکستان کو ایشیا کی صفِ اول کی فٹبال ٹیموں میں شامل کیا جا سکے۔ ان کے مطابق پاکستانی حکومت کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششیں حوصلہ افزا ہیں اور مستقبل میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...